سرینگر جموں شاہراہ پر لیوڈورا قاضی گنڈ کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو لیوڈورا قاضی گنڈ کے نزدیک ٹریکٹر اور کار کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ وہیں پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
Raod Accident in Qazigund: قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی - قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ پیش آیا
جموں و کشمیر کے قاضی گنڈ میں سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔Raod Accident in Qazigund
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Kokernag: کوکرناگ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی
دوسری جانب اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیسو ڈکسم کے مقام پر سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال کوکرناگ میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمی شدہ افراد کی شناخت وندیولگام کے محمد عباس شیخ ولد محمد یوسف، کنہ پورہ کولگام کے عمر رشید ڈار ولد عبدل رشید اور لوہر سینزی کے مہین گلزار رینہ ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ three Persons Injured In Road Accident At Deesu Kokernag