جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آج سیدالسعادت فاونڈیشن نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ایک نئے یونٹ کھولنے کی پہل کی گئی ہے، جس کے تحت ضلع میں غریبی کی سطح سے نیچے گزر بسر کرنے والوں، بیوہ، یتیم اور کووڈ 19 سے متاثرہ کنبوں کی مدد کی جائے گی۔
سیدالسعادت فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کٹ تقسیم اسی سلسلے میں آج سیدالسعادت فاؤنڈیشن نے 420 متاثرین میں اشیائے ضروریہ کے کٹس تقسیم کیے اور اب یہ سلسلہ ماہانہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:سرینگر کے ملہورہ میں انکاؤنٹر
اس موقع پر مقامی لوگوں نے فاؤنڈیشن کے اس اقدامات کا خیر مقدم کیا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ایسی مدد سے غریب کنبوں کو راحت کی سانس ملتی ہے۔
وہیں فاؤنڈیشن کے زمہ دار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی یہ پہل کا مقصد یہاں کے غریب عوام کو مدد پہنچانا ہے۔ اننت ناگ کی سیدالسعادت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہمارے رضاکاروں کو یہ راکشن کٹس مہیا کرائے گئے اور پھر ان رضاکاروں نے اپنے علاقوں کے ضرورتمند لوگوں کے درمیان اس راشن کے کٹس کو تقسیم کیا۔ ہمارے رضاکار ان ضرورت مندوں کے گھر تک ان راشن کو پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔