جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع میں آج شام کے قریب تیز ہواؤں اور بارشوں سے مکانات اور میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
جنوبی کشمیر میں تیز ہوا اور بارش سے مکانات و باغات کو نقصان - بجلی متاثر
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تیز ہواؤں اور زوردار بارشوں سے مکانات و باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیان کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز تیز ہواؤں کے بعد زور دار بارشوں کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانوں اور میوہ باغوں کو نقصان پہنچا اور کافی تعداد میں درخت اکھڑ گئے۔ جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کہی جگہ بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے جس کے باعث کہی علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع شوپیان کے کیلر، ناگی شرن، پہنو، زینہ پورہ، سیدپورہ اور دیگر قریب سارے علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے مکانوں، دکانوں اور میوہ باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اب کو بتادیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کے روز رک رک کر بارشیں اور تیز ہوائیں کی پیش قیاسی کی گی ہے ۔