جنوبی ضلع کو لگام کے ڈانگر پورہ دمحال ہانجی پورہ میں گزشتہ روز ایل ٹی اور ایچ ٹی میں اچانک شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے پورے گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
شارٹ سرکٹ سے لاکھوں کا نقصان
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ڈانگر پورہ دمحال ہانجی پورہ میں ایل ٹی اور ایچ ٹی میں ہوئے شاٹ سرکٹ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان۔
شارٹ سرکٹ سے لاکھوں کا نقصان
شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے اور لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوا۔
ڈانگر پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی لا پرواہی سے اس گاوں کو نقصان پہنچا، شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دو افراد جھلس گئے تاہم ان کی زند گی معجزاتی طور پر بچ گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام سے ہماری گزارش ہے کہ ہمارے گاوں کو جو نقصان ہوا اس کی فوری طور بھر پائی کی جائے۔