اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام: سکیورٹی فورسز نے 20 کلو آئی ای ڈی ناکارہ بنایا

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں دامجن کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے 20 کلو آئی ای ڈی (IED) کو ناکارہ بنا دیا۔

security forces defused IED of 20 kg in kulgam
سکیورٹی فورسز نے 20 کلو آئی ای ڈی (IED) کو ناکارہ بنا دیا

By

Published : Jul 13, 2021, 10:49 PM IST

منگل کی شام ایک بڑے سانحے کو روکا گیا، جب سکیورٹی فورسز نے قاضی گنڈ میں دامجن کے علاقے گاوں میں ریلوے ٹریک کے قریب عسکریت پسندوں کے ذریعہ نصب ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) کا پتہ لگایا اور اسے ناکارہ کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ، 'پولیس اور فوج نے آج شام عسکریت پسندوں کے ذریعہ لگائے گئے 20 کلو آئی ای ڈی IED کا پتہ پولیس کے ذریعہ قاضی گنڈ کے دامجن علاقے میں برآمد کیا۔

بم نے ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا اور سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند کردی گئی۔'

پولیس نے بتایا کہ، 'آئی ای ڈی IED کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ کردیا گیا ہے۔'

آئی ای ڈی کے بروقت پتہ لگانے اور ضائع کرنے سے ایک بڑے حادثے کو روکا گیا جو ایک بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔

مزید پڑھیں:کولگام میں چار قمار باز گرفتار

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی چنار کے نیجے ہاٹ کیس میں رکھی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details