اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر قومی شاہراہ ہفتے میں ایک دن بند رہے گی - Businessman

جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کی رو سے اب قومی شاہراہ پر ادھمپور سے سرینگر تک ہر اتوار کو گاڑیوں کی نقل و حمل پر پابندی عائد رہے گی۔

جموں و کشمیر قومی شاہراہ ہفتے میں ایک دن بند رہے گی

By

Published : May 10, 2019, 10:11 PM IST

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے ہر اتوار اور بدھ کے روز ادھمپور سے بارہمولہ تک گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ بعد میں یہ پابندی سرینگر سے ادھمپور تک ہی رکھی گئی۔

ویڈیو


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق نئے سرکاری حکم نامے میں اب یہ پابندی ہر ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو رہے گی۔


سرکار کی جانب سے جاری اس حکم نامہ پر عوام سخت ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم سے تعبیر کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، تاجر پیشہ افراد اور اساتذہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر پابندی سے انہیں قید کیا جا رہا ہے اور ان کا زبردست نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شاہراہ ان کے لیے لائف لائن کی مانند ہے اور اتوار کو یہاں کی بیشتر آبادی کا اس شاہراہ پر انحصار ہوتا ہے، ایسے میں اسے بند کرنا سراسر ظلم ہے۔

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس پابندی کو ہٹایا جائے یا کوئی دوسرا متبادل اختیار کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details