ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
گنڈ پورہ قاضی گنڈ کے نزدیک ٹنکر نے بائیک سوار کو ٹکر دی ہے ،جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار جاوید احمد ٹھوکر اور نثار احمد ٹھوکر پسران عبدالغنی ٹھوکر جاں بحق ہوگئے ہیں
حادثے میں مشتاق احمد نجار ولد غلام رسول نجار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی افراد کا تعلق سوپٹ قاضی گنڈ سے ہیں۔