اردو

urdu

ETV Bharat / city

قاضی گنڈ: ایل جی کے مشیر فاروق خان نے عوامی دربار منعقد کیا

قاضی گنڈ میں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر فاروق احمد خا ن کی جانب سے عوامی دربار منعقد کیا گیا اور عوام کے مسائل کا جائزہ لیا۔

عوامی دربار
عوامی دربار

By

Published : Oct 17, 2021, 11:58 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضـلع کولگام کے تحت آنے والا علاقہ قاضی گنڈ میں لیفٹننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کی صدارت میں عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی دربار میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگھلہ کے علاوہ بی ڈی سی چیئرپرسن قاضی گنڈ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پی آر آئی کے ارکان بھی شریک تھے۔

عوامی دربار

پی آر آئی کے ارکان نے اپنے مسائل سے فاروق احمد خان کو آگاہ کرایا۔ جس کے بعد ایل جی کے مشیر نے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر محکمۂ زراعت کی جانب سے اسٹال لگایا گیا تھا۔ اس دوران مشیر نے شعبۂ. زراعت سے وابستہ مستحق افراد میں سبسڈی کے تحت کھیتی باڑی کے اوزار کے علاوہ سبسڈی کے تحت ٹریکٹر حوالے کئے۔

مشیر فارق خان نے دربار کے اختتام کے بعد افسران کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ اس میٹنگ میں فاروق احمد خان نے افسران کو ہدایت دی کی کہ وہ لوگوں کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details