اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ ہنوز کچرے کے ڈھیر کا مرکز - South Kashmir

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں بلدیاتی محکمہ کی جانب سے پورے قصبے کا کوڑا کچرا نزدیکی زرعی زمین کے علاوہ بس اسٹینڈ میں ڈالا جاتا ہے۔

پلوامہ ہنوز کچرے کے ڈھیر کا مرکز

By

Published : Apr 29, 2019, 10:37 PM IST

پلوامہ کو ضلع کا درجہ 1979 میں ملا تھا لیکن 39 برس گزرنے کے بعد میں یہاں کوڑا کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

گذشتہ کئی روز سے سارا کوڑا اور کچرا لگاتار قصبہ کے نزدیک آبی اول، ذریعہ زمین میں ڈالا جاتا ہے۔

اس سب سے اس زمین کو زبردست نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ اس جگہ ہر اتری بدبو اور تعفن پھیلتی ہے کہ یہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں نے بلدیاتی محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقام پر غلاظت ڈال کر ان پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ چند برسوں سے کبھی کبھی وہاں گندگی ڈالی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے برسوں سے یہ کوڑا کبھی ایک جگہ تو کبھی دوسری جگہ ڈالا جاتا ہے۔ ساتھ ہی پورے قصبہ کی غلاظت دن بھر قصبہ کے واحد بس و سومو اسٹینڈ میں جمع رکھا جاتا ہے۔ اور دوسرے روز پھر اسے اٹھایا جاتا ہے۔

اس سے اکثر یہاں مسافروں ٹرانسپورٹرز اور خاص کر طلباء کی صحت پر بہت بڑے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جبکہ غلاظت سے آوارہ کتے یہاں جمع ہو جاتے ہیں اور انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ادھر اس ضمن میں محکمہ کے ایگزیکٹو افسر برائے پلوامہ مشتاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے کبھی زمین میں کوڑا نہیں ڈالا بلکہ انہوں نے سارا الزام فورسز پر سائیڈ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ سی آر پی ایف نے وہاں ڈالا ہوگا۔

انہوں نے تاہم بتایا کہ وہ اس معاملہ پر قدم اٹھاتے ہوئے مسئلہ کا حل تلاش کریں گے۔ ساتھ ہی وہاں سے کوڑا ہٹائیں گے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں بلدیاتی محکمہ کی جانب سے پورے قصبہ کا کوڑا کچرا نزدیکی زرعی زمین کے علاوہ بس اسٹینڈ ڈ میں ڈالا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details