احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب گاڑی والوں کو کافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے ۔
ڈرائیوروں کا ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ - ٹاٹا میجک گاڑی والوں
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آٹو ڈرائیورز اور ٹاٹا میجک گاڑی والوں نے چولگام مہنپورہ سڑک کو بند کر کے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
فائل فوٹو
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب یہاں پر چلنے والی گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیں جس کی وجہ سے بینک کا قسط بھی نہیں ادا ہو پاتا مزید یہ کہ سواریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس موقع پر احتجاجیوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کریں۔