جموں کشمیر میں دن بہ دن کورونا وائرس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی کڑی کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی میں تمام تعلیمیی اداروں اور کوچنگ سینٹروں کو بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا Coaching Centers Closed In Kashmir ہے، تاہم نجی اسکول نے حکم نامہ کو بالائی طاق رکھ کر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جس پر انتظامیہ نے کاروائی عمل میں لائی۔
کووڈ ایس او پی ایز کی خلاف ورزی پر پرائیوٹ اسکول سر بمہر نائب تحصیلدار کولگام نے ونپوہ میں قائم نجی تعلیمی مرکز کو حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سربمہر کیا ہے۔
شمفورڈ نامی نجی اسکول Shemford School in Kulgam کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار نے سربمہر کیا۔شیراز احمد نائب تحصیلدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Weekend Lockdown in Srinagar: ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن جاری
انہوں نے کہا کہ اسکول میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں چل رہی تھی جس کے بعد اسکول کو موقع پر ہی سر بمہر کیا گیا،ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔