اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت - جموں و کشمیر مٰن بی جے پی کارکن مسلسل نشانہ پر

بی جے پی سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے برازلو جاگیر کولگام کا دورہ کیا اور بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر، رفیق وانی اور عابد حسین خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

نرمل سنگھ کا بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
نرمل سنگھ کا بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

By

Published : Aug 18, 2021, 9:45 PM IST

اس دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آئے دن بی جے پی کارکنان کا قتل کیا جارہا ہے جو کہ باعثِ تشویش ہے'۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس معاملہ کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی'۔

نرمل سنگھ کا بی جے پی کارکن جاوید احمد ڈار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

واضح رہے کہ کل نامعلوم بندوق برداروں نے جاوید کو ان کے گھر میں گولی مارکر ہلاک کیا۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ دو برس کے اندر بھارتیہ جنتا پارٹی کے 23 کارکنان کو ہلاک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سیاسی انتقام کے لیے تحقیقاتی ایجنسیز کا استعمال ہورہا ہے: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ 'ان کی شہادت ضرور رنگ لائے گی، جو لوگ کشمیر کی بات کرتے ہیں ان کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details