جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں ٹریفک پولیس محکمہ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر اس وقت ہلاک ہو گیا جب تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔
سرینگر جموں شاہراہ بونیگام کے قریب ایک ٹرک جے کے 22 بی 6543 نے وہاں پر تعینات ٹریفک پولیس اے ایس آئی محمد شفیع بھٹ ولد محمد رمضان بھٹ کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔
ہلاک شدہ اے ایس آئی محمد شفیع بھٹ شانگس اننت ناگ کے رہنے والے تھے۔
کولگام سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار ہلاک یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس افسر محمد شفیع بھٹ نے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ٹرک ڈرائیور ٹکر مار کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ڈرائیور کو ژھمولہ کے نزدیک گرفتار کر لیا۔
پولیس نے سنگرامہ سوپور کے رہنے والے ڈرائیور جاوید احمد بھٹ ولد غلام نبی بھٹ کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ بھیج دیا گیا ہے۔