جنوبی کشمیر میں آج اے سی بی نے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
اے سی بی کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل نے ایک شخص سے کام کرنے کے عوض رشوت طلب کیا ہے جس کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈینٹ آف پولیس کی قیادت والی اے سی بی کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ پر آج دن میں چھاپہ ماری کی۔ عین موقع پر ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
مذکورہ پولیس اہلکار کو 5000 رپپے رشوت لینے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ پولیس اہلکار کی شناخت محمد یوسف بیلٹ نمبر 155 کے بطورِ ہوئی ہے۔