اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام میں پولیس پبلک دربار کا انعقاد - کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس کی جانب سے قیموہ کھڈونی میں قائم پولیس چوکی پر ایک پبلک دربار منعقد کیا گیا۔

کولگام

By

Published : Mar 25, 2019, 1:05 AM IST

اس موقعے پر عوام نے ایس۔ایس۔پی۔گورندر پال سنگھ کو علاقے مین آئے درپیش کئی مسائل سے واقف کروایا۔ اس دربار میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

ان مسائل میں نوجوان لڑکوں کی گرفتاری۔شبانہ چھاپوں کو روکنے کے ساتھ اور بھی کئی سارے مسائل سے ایس۔ایس۔پی کو واقف کروایا گیا۔

کولگام

واضع رہے کہ علاقے کھڈونی اور اس سے متصل علاقے عسکریت پسند تنظیموں کا گہوارہ مانے جاتے ہیں۔اس علاقے سے جب بھی کوئی سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی نظر آتی ہیں تو سنگ بازی ضرور ہوتی ہے۔

اس علاقے میں پولیس چوکی پر عسکریت تنظیم کی جانب سے کئی بار حملہ بھی کیا گیا۔ ایسے حالات میں اس علاقے میں اس طرح دربار ہونا اس جانب اشارہ کرتا ہیں کہ علاقے کے لوگ امن و امان سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

واضع رہے کہ نمائندے نے پبلک دربار کی فوٹو گرافی کرنے کی کوشش کی لیکن مقامی لوگوں نے انہیں روک دیا ۔اس سے یہ اندازہ ہوتا ہیں کہ لوگوں میں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے۔

وہیں ایس۔ایس۔پی۔کولگام نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے عوام اور پولیس کے درمیان جو دوریاں ہیں وہ ختم ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details