اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام: شجر کاری مہم کا آغاز - girl students

جموں و کشمیر کے تحصیل لیگل سروسز کمیٹی دمحال ہانجی پورہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 28, 2019, 10:59 PM IST


تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کے چیرمین مزمل احمد وانی نے منصف کورٹ کے احاطے سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ان کے ہمراہ وکلا اسوسیئشن کے ارکان بھی موجود رہے۔

اس مہم کے دوران گورمنٹ گرلز ہائی اسکول دمحال ہانجی پورہ کی طالبات بھی موجود رہیں۔

متعلقہ ویڈیو

یہ مہم منصف کورٹ دمحال ہانجی پورہ سے شروع ہوئی اور گورمنٹ گرلز ہائی اسکول دمحال ہانجی پورہ کے آحاطے میں اختتام پزیر ہوئی۔

اس موقعے پر چیئرمین تحصیل لیگل سروسز مزمل احمد وانی بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری سے ماحولیات میں آلود گی سے نجات ملے گی اور دوسری بات ہماری آنے والی نسل بھی آلودگی سے پاک رہے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details