اردو

urdu

ETV Bharat / city

عارضی پل بہہ جانے سے مشکلات کا سامنا - PEOPLE IN TROUBLE

ریاست جموں وکشمیر کے ضلع کولگام علاقہ میں آڈیجن دمحال میں ارضی پل کے بہہ جانے سے سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے ہزاروں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عارضی پل بہہ جانے سے مشکلات کا سامنا

By

Published : Jul 4, 2019, 3:38 PM IST



وادی میں گزشتہ ماہ مسلسل بارش کی وجہ سے دریا میں پانی میں اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دمحال ہانجی پورہ کے ضلع ہیڈ کواٹر کولگام سے جوڑنے والا عارضی پل بہہ گیا۔

عارضی پل بہہ جانے سے مشکلات کا سامنا

جس کے سبب گذشتہ ایک ماہ سے ہزاروں لوگوں کو 9 کلومیٹر کے بجائے 19 کلومیٹر کا سفر کرکے اپنے منزل تک پہنچنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب شبنم سومو اسٹینڈ دمحال ہانجی پورہ کے ڈرائیوروں نے آڈیجن پر احتجاج کیا اور موجودہ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد دمحال آڈیجن پل کو دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details