اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام میں سڑکوں کی خستہ حالی سےعوام پریشان

سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ نورآباد کے قصبہ کھل ننگری پورہ گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

By

Published : Sep 13, 2020, 2:05 PM IST

کولگام میں سڑکوں کی خستہ حالی پرعوام پریشان
کولگام میں سڑکوں کی خستہ حالی پرعوام پریشان

جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے علاقہ نور آباد میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کولگام میں سڑکوں کی خستہ حالی پرعوام پریشان

علاقہ نورآباد کے آدھے درجن سے زائد سڑکوں کی خستہ حالی اس قدر ہے کہ اب اسکولی بچوں کو بھی چلنے پھرنے میں دشواریا پیش آرہی ہیں۔

مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کیا ہےکہ متعلقہ محکمہ نے دس سال قبل اس سڑک کو نئےسرے سے بنانے کی نشاندہی بھی کی ہے لیکن دس سال کا وقت گزر جانے کے بعد بھی سڑک کی حالت جوں کی توں ہے۔ اس سڑک میں بڑے بڑے گڈھے ہیں۔ وہیں چھوٹی بڑی گاڑیاں چلنے میں دشواریاں ہورہی ہے۔'

اگرچہ ہم لوگوں نے متعد بار متعلقہ محکمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا، لیکن وہ لوگ نہیں سن رہے ہیں۔ جبکہ یہ سڑک کونثر بل سے قصبہ کھل تک ہے اور ہزاروں لوگوں کی آبادی اس علاقے میں رہائشی پزیر ہیں۔

مگر سڑک کی ناگفتہ حالت سے لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details