اردو

urdu

ETV Bharat / city

Passenger Beaten Up By Traffic Cops: قاضی گنڈ میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ مارپیٹ سے مسافر زخمی - ٹنل کے دونوں اطراف ٹریفک صبح سے ہی جام

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ مارپیٹ سے مسافر زخمی۔ Passenger Beaten Up By Traffic Cops

قاضی گنڈ میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ مارپیٹ سے مسافر زخمی
Passenger Beaten Up By Traffic Cops

By

Published : Feb 28, 2022, 10:01 PM IST

شاہراہ بند رہنے کے سبب ٹنل کے دونوں اطراف ٹریفک صبح سے ہی جام تھا۔ اس بیچ اجرو کے مقام پر نئی ٹنل کے پاس درمانده مسافروں اور ٹریفک اہلکاروں کے بیچ اس وقت گرم گفتاری ہوئی جب مسافروں کے مطابق اہلکاروں نے ایک گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا۔ جس پر مسافروں نے ٹریفک عملہ کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی۔ Passenger Beaten Up By Traffic Cops

درمانده مسافروں کے مطابق اس بیچ اہلکاروں نے ایک مسافر پر ڈنڈے برسائے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا اور اسے علاج معالجے کیلیے ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ میں داخل کیا گیا۔ ایس ایچ او قاضی گنڈ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر روانہ ہوچکی ہے اور حقائق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details