جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مختلف پنچوں اور سرپنچوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ، وی ایل ڈبلیوز کی ٹرانسفر انجام دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ان کے کام کاج میں خلل پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ محکمہ جان بوجھ کر منتقلی کے احکامات صادر نہیں کر رہا ہے اور اس سے پی آر آئی کی اہمیت ختم ہو رہی ہے۔