اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترال:مگس بانی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آج محکمہ زراعت نے مدھو مکھی سے وابستہ افراد کے لیے ایک دن کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

ترال:مگس بانی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
ترال:مگس بانی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jul 3, 2021, 7:55 PM IST

محکمہ زراعت کی طرف سے آج ترال میں مگس بانی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اس صنعت سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ترال:مگس بانی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

پروگرام کی صدارت چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ ڈاکٹر جی ایم دھوبی نے کی ۔اس موقع پر ماہرین نے مدھو مکھی سے وابستہ افراد کو اس صنعت کی تکنیکی باریکیوں کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی اور حاضرین کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

میڈیا سے بات چیت میں چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ ڈاکٹر جی ایم دھوبی نے بتایا کہ آج کے پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ مگس بانی کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کی جائے تاکہ اس کو ایک مستقل روزگار کے بطور لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت کا دائره پورے ضلع میں پھیل رہا ہے لہذا ایسے پروگرام وقت کی ضرورت ہے اور محکمہ زراعت اس ضمن میں قابل قدر کام انجام دے رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details