اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام میں عسکریت پسندوں کا حملہ، دو فوجی اہلکار زخمی - attack on Security forces

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 17, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Apr 17, 2019, 11:15 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق عسکریت پسندوں نے فوجی انٹلی جنس ونگ لے جانے والی ایک نجی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سرینگر قومی شاہراہ پر کھڈونی کے مین جنکشن پر چل رہی تھی۔

بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے پندرہ منٹ تک گولیاں چلائی جس کی وجہ سے نجی گاڑی میں سوار انٹلی جنس کے دو افسران زخمی ہو گئے

نمائندے نے بتایا کہ دونوں کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اور تلاشی کاروائی شروع کر دی
پولیس نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

Last Updated : Apr 17, 2019, 11:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details