اردو

urdu

ETV Bharat / city

کلگام :میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا - کورونا پرٹوکال

جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں آج پنڈت برادی نے دو الگ الگ جگہوں پرمیلہ کھیر بھوانی کی تقاریب کا اہتمام کیا ہے اس دوران دونوں جگہوں پر پوجا پاٹ کئی گی ۔

کھیر بھوانی
کھیر بھوانی

By

Published : Jun 18, 2021, 10:52 PM IST

جنوبی ضلع کولگام میں میلہ ماتا کھیر بھوانی کے سلسلے میں ماتا کے استھاپن واقعہ کھنبرنن دیوسر اور منزگام میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

دونوں استھاپنوں میں یہ دن نہایت ہی تزک و احتشام سے منایا گیا اور ہون و پوجا پاٹ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔

کلگام :میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

یہ بھی بڑھیں :میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

عقیدت مندوں نے کووڈ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پوجا پاٹ میں شرکت کی اور مندروں میں حاضری دی۔

ضلع انتظامیہ نے دونوں مقامات پر مکمل انتظامات کیے تھے جبکہ سیکورٹی کے سخت بندوبست کیے گیے تھے۔

اس دوران عقیدت مندوں نے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کئی ۔

کووڈ وبا کے چلتے اگرچہ عقیدت مند کی کم تعداد موجود تھی،تاہم عقیدت مندوں نے میلے کو احسن طریقے سے منقعد کئے جانے پر انتظامیہ اور مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details