اردو

urdu

ETV Bharat / city

قاضی گنڈ میں عوامی دربار کا انعقاد - جموں و کشمیر کی اہم خبر

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگھلا نے ٹاؤن ہال قاضی گنڈ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا۔ عوامی دربار میں قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے سول سوسائٹی کے ممبران و دیگر وفود نے اپنے مطالبات و مسائل سے ضلع انتظامیہ کو روبرو کرایا۔

قاضی گنڈ میں عوامی دربار منعقد
قاضی گنڈ میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Oct 6, 2021, 7:36 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگھلا کی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا۔ اس دوران انہوں نے عوامی مسائل کو غور سے سُنا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

قاضی گنڈ میں عوامی دربار منعقد

اس عوامی دربار میں قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے آئے سول سوسائٹی کے ممبران و دیگر وفود نے اپنے مطالبات و مسائل سے ضلع انتظامیہ کو روبرو کرایا۔

لوگوں نے اپنے علاقوں کے مسائل ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے جس میں پینے کے پانی کی قلت، بجلی، سڑکوں کی خستہ حالی، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ شامل ہے۔

ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے بتایا کہ 'ترجیحی بنیادوں پر علاقے کے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details