عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے مانزگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'شام تقریباً 5 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے کولگام کے منزگام علاقے میں ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
عسکریت پسندوں کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب دو ایس پی اوز پولیس کی گاڑی کی مرمت کررہے تھے۔