مقامی لوگوں کے مطابق ریڈونی بالا کولگام میں واقع مقامی آبپاشی کی نہر کوڑے دان میں تبدیل ہوچکی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آبپاشی کی نہر کے کنارے پر آباد رہائشی بستی کو نہر بلاک ہونے سے کئی خطرات لاحق ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق گندگی اور بدبو کی وجہ سے علاقے میں بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ وہیں نہر بلاک ہونے کی وجہ سے علاقے کے کھیتوں میں پانی پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق نہر میں صاف و صفائی کے فقدان کی وجہ سے علاقے میں بہت سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔