مظاہرین نےمحکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ڈیپو میں چاول کی دستیابی اچانک بند ہو گئی اور انہیں چاول لانے کے لیے اب دو کلو میٹر دور دوسرے گاؤں جانا پڑتا ہے۔
کولگام: محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے خلاف احتجاج - Sale centre
جموں و کشمیر کے کولگام کے توری گام گاؤں کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے سامنے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے خلاف احتجاج کیا۔
محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے خلاف احتجاج
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ سیل سینٹر کی تبدیلی کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں بند پڑے چاول ڈیپو کو پھر سے شروع کرے۔
مظاہرین نے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیل سنٹر میں تعنیات ملازمین انہیں چند ماہ سے راشن صحیح مقدار میں مہیا نہیں کرتے ہیں جس کے باعث صارفین کو مہنگے داموں میں دکانوں سے خریدنا پڑ رہا ہے۔