سری نگر: کولگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش گجرات میں پُرا سرار حالت میں برآمد ہوئی۔ گجرات کی سردار پٹیل یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری نوجوان کی لاش اتوار کی صبح کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔Kashmiri student found dead in Gujarat
طالب علم کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ اُن کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سردار پٹیل یونیورسٹی گجرات میں زیر تعلیم کشمیری نوجوان سمیر احمد ٹھوکر ولد محمد شفیع ٹھوکر ساکن نانی بوگ کولگام کی لاش اتوار کی صبح کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی، جس کے بعد پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا گیا۔ پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس بارے میں لواحقین کو آگاہی فراہم کی۔