شمالی کشمیر کے کولگام ضلع کے جواہر نوودیا ودیالیہ اسکول (جے این وی) Jawahar Navodaya Vidyalaya Kulgam کے طلباء و اساتذہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے 'پرکشا پر چرچا' ''Pariksha par Charcha'' پروگرام میں حصہ لیا۔ جے این وی نے اس سلسلے میں ڈایٹ میں ایک تقریب منعقد کی، جس میں اسکول کے تمام طلبا وطالبات کے ساتھ والدین نے وزیراعظم کی آن لائن تقریر میں شرکت کی۔ پرکشا پر چرچا کے ردعمل میں طلباء نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اچھا قدم ہے، ایسے پروگرام سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے کہ ہم زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ JNV Kulgam Students Participated Virtually In PM's ''Pariksha par Charcha'' Programm
jnv-kulgam-students-participated-virtually-in-pms-pariksha-par-charcha-programm پروگرام کے حوالے سے جے این وی کے پرنسپل شیلیش گپتا نے کہا کہ پرکشا پر چرچا پروگرام میں اسکول کے تمام بچوں نے وزیراعظم کا خطاب سنا اور ان کو اس بات کا احساس ہوا کہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں گے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 'پرکشا پر چرچا' ''Pariksha par Charcha'' عنوان کے تحت ہزاروں طلبا و طالبات سے آن لائن بات چیت کی۔ وزیراعظم کا یہ پروگرام ہزاروں طلباء نے دور درشن، آل انیڈیا ریڈیو، فیس بک، یوٹوب وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعہ شرکت کی۔ "پرکشا پر چرچا" کے پانچویں ایڈیشن میں وزیراعظم دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ پڑھائی کے سلسلے میں بات کر رہے تھے۔ اس پروگرام کو لائیو نشر کیا گیا تاکہ ملک کے دیگر طلباء بھی حصہ لے سکیں۔
وزیراعظم نے طلباء سے کہا کہ کووڈ 19 مہاماری دور کے بعد کیسے وہ امتحانی تناؤ کو شکست دے سکتے ہیں، اس بات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہوں نے طلباء کو زندگی میں بہتر کام کرنے کے لیے تجاویز دیں۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب موجودہ دور میں طلباء کو نئی ٹیکنک سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں طلباء، والدین اور اساتذہ کے علاوہ محکمۂ تعلیم کے کئی افسران نے بھی شرکت کی۔