ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ کی طرف سے منی سیکٹریٹ کولگام میں یک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام کا مقصد جل جیون اسکیم کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے۔
اس پروگرام میں اسکیم جل جیون مشن کو زمینی سطح پر عمل میں لانے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اعجاز بھٹ نے ضلع سے وابستہ تمام ورکرز، سرپنچ اور محکمہ پی ایچ ای کے تمام افسران کو یہ ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد اس مشن کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کریں۔
جل جیون مشن کے تحت پروگرام - Jal jivan mission programme
منی سکٹیریٹ کولگام میں جل جیون مشن کے تحت یک روزہ پروگرام منعقد کیا گیا، اس پروگرام کا مقصد تھا کہ جل جیون مشن کو زمینی سطح پر نافذ کرنا ہے۔
جل جیون میشن کے تحت پروگرام منعقد
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا کہ ضلع میں اس اسکیم کے تحت جلد ہی عام لوگوں کو صاف پانی مہیا کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سنہ 2022 تک اسیکم کے تحت جل جیون مشن کو کامیاب بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کی طرف سے یہ پہلی اسکیم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت سنہ 2024 تک حکومت کا دعوی ہے کہ بھارت میں ہر گھر میں پانی پہنچایا جائے گا۔