اردو

urdu

ETV Bharat / city

People Upset Over Theft in Kulgam: کولگام کے مختلف علاقوں میں چوری کی واردات میں اضافہ - کولگام ضلع میں مسلسل چوری کی واردات

کولگام ضلع میں مسلسل چوری کی واردات Incidents of Continuous Theft in Kulgam District میں اضافے کے سبب مقامی لوگوں نے پولیس سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اُدھر زیپورہ آگرو کولگام میں چوروں نے مبینہ طور پر ایک عورت کی انگلیاں کاٹ کر دو سونے کی انگوٹھیاں لے کر فرار ہو گئے۔ وہیں دوسری جانب علاقے کی جامع مسجد میں بھی چوری ہوئی۔

People Upset Over Theft in Kulgam
کولگام کے مختلف علاقوں میں چوری کی واردات میں اضافہ

By

Published : Feb 24, 2022, 3:29 PM IST

Updated : Feb 24, 2022, 4:08 PM IST

کولگام میں چوری کی وارداتوں میں مزید اضافہ Further Increase in Thefts in Kulgam ہوتا جارہا ہے، آئے روز ضلع کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی خبریں موصول ہورہی ہیں، ضلع کے چولگام علاقے میں چوروں نے مرکزی جامع مسجد میں چوری کی جس کی وجہ سے مسجد کا تعمیراتی کام رُک گیا۔

کولگام کے مختلف علاقوں میں چوری کی واردات میں اضافہ

مقامی لوگوں نے ضلع پولیس سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اُدھر زیپورہ آگرو کولگام میں چوروں نے مبینہ طور پر ایک عورت کی انگلیوں پر حملہ کرکے دو سونے کی انگوٹھی لے کر فرار ہو گئے۔ خاتون کی شناخت فینسی جان ساکنہ زیپورہ آگرو کے طور پر ہوئی۔ مزکوہ خاتون نے اگرچہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آس پڑوس کے لوگوں کو جمع کرنے کوشش کی، تاہم چور یہاں سے فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ خاتون اپنے گھر پر اکیلی تھیں جب ایک شخص بھکاری بن کر ان کے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی خاتون کے ہاتھ سے دو سونے کی انگوٹھیاں نکال لیں۔ اور ان کی انگلیوں پر حملہ کردیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Last Updated : Feb 24, 2022, 4:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details