ضلع کولگام میں خواتین کے لیے ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے 'وومنز ہیلپ ڈیسک' کا افتتاح کیا تاکہ متاثرہ خواتین اپنی شکایات بآسانی یہاں آکر درج کرا سکتی ہیں۔
اس موقع پر پولیس افسران کے ساتھ خاتون پولیس افسران بھی موجود تھیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ 'اس ہیلپ ڈیسک کی وجہ سے متاثرہ خواتین اپنی شکایات درج کرکے پولیس کی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
صدر تھانہ کولگام میں وومنز ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ روز مرہ کے گھریلو تشدد کی وجہ سے جو خواتین پولیس اسٹیشن آنے سے گھبراتی ہیں، اب وہ بلا خوف اپنی شکایات خاتون پولیس اسٹیشن میں آکر درج کرا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:سرینگر کے بمنا علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون کسی بھی طرح کی پریشانیوں سے دو چار ہے تو وہ بلا کسی خوف کے اب پولیس اسٹیشن میں قائم وومنز ہیلپ ڈیسک پر اپنی شکایات درج کراسکتی ہیں۔