اردو

urdu

ETV Bharat / city

Black Marketing of Kerosene in Kulgam:غیر قانونی طریقے سے مٹی کے تیل کے کاروبار کرنے والے گرفتار

گولگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے غیر قانونی طریقے سے مٹی کے تیل کاروبار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 350 لیٹر تیل بھی ضبط کیا-Police Foil Black Marketing of Kerosene Oil in Kulgam

گرفتار
گرفتار

By

Published : Feb 4, 2022, 10:07 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے بدور نامی علاقہ میں گذشتہ روز پولیس اہلکاورں کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔اسی دوران پولیس نے ایک لوڈ کیرئیرزیر گاڑی جس کا نمبر JK18A-8652 تھا اسے روک تلاشی لی ۔Police Foil Illegal Hoarding of Kerosene Oil at Kulgam

تلاشی کے دوران پولیس کو 350 لیٹر مٹی کا تیل ملا ۔ جسے غیر قانو نی طریقے سے لے جایاجارہا تھا۔ بتایاجارہا ہے مٹی کے تیل کو بازاورں میں غیر قانونی طریقے اور مہنگے داموں پر فروخت کرنے کا ارادہ تھا ۔جسے پولیس نے کام بنادیا۔

مزید پڑھیں:گاندر بل: غیر قانونی طریقے سے فروخت ہونے والے مٹی کا تیل بر آمد

پولیس نے اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت محمد یوسف تیلی ولد غلام احمد تیلی اور مشتاق احمدلون ولد غلام حسن لون ساکن منند گوفن کے طورپر کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details