اردو

urdu

ETV Bharat / city

اکیسویں صدی میں بھی گائوں سڑک سے محروم - کشمیر

ریاست جموں کشمیر میں جنوبی ضلع کولگام کے حجام پورہ علاقے میں سڑک نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اکیسویں صدی میں بھی اس گائوں میں سڑک نہیں

By

Published : Jul 4, 2019, 1:45 PM IST

سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے حجام پورہ، چک صمد راتھر کی عوام آج بھی زمانہ قدیم کی طرح پیدل ہی سفر کرتی ہے۔

اکیسویں صدی میں بھی اس گائوں میں سڑک نہیں

اکیسویں صدی میں بھی اس علاقے میں پکی سڑک نہ ہونے کے سبب مقامی باشندے کھیت کھلیانوں اور باغات کے بیچوں بیچ سے ہوکر اپنا سفر طے کرتے ہیں۔

مقامی آبادی نے اس معاملے میں اپنا احتجاج درج کرکے علاقے میں سڑک تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بازار جانے کے لئے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے، اور اشیاء خورد و نوش، گھیرلو سامان کندھوں پر لادنا پڑتا ہے۔

عام طور سے ریاست کے اکثر علاقہ جات میں سڑک کی مرمت کو لیکر احتجاج کیا جاتا ہے، تاہم حجام پورہ میں سرے سے سڑک ہی نہیں وہ سڑک کی تعمیر کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details