مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ لہسن پیداوار میں اضافہ کے بعد اُس کی خرید و فروخت کے لیے کوئی انتظام نہیں تھا جس کے سبب لہسن خراب ہو رہی تھے لیکن فروٹ منڈی میں لہسن کی منڈی کھولی گئی جس کے لئے ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، جس کی وجہ سے ہماری لہسن محفوظ رہے گی اور ہماری آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا۔
کسانوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لہسن کی منڈی کھولنے سے ان کے روزگار میں مزید اضافہ ہوا ہے، کسانوں کا ماننا ہے کہ رواں برس محکمہ زراعت کے ماہرین اور جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں آراستہ کیا گیا اور ہابیڈ بیجوں کو لگانے سے پیداوار میں مزید آضافہ ہوا ہے۔