اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام منڈی میں لہسن کی خریداری عروج پر - Kashmir

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کی سبزی منڈی میں ان دنوں لہسن کی خریداری عروج پر ہے۔

کولگام منڈی میں لہسن کی خریداری عروج پر

By

Published : May 20, 2019, 8:04 PM IST

کولگام منڈی میں نہ صرف ریاستی بلکہ غیر ریاستی تاجرین بھی لہسن اور پیاز کی خرید و فروخت کے لیے یہاں آتے ہیں۔

مقامی کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’رواں برس کولگام ضلع میں لہسن کی پیداوار بہت اچھی ہوئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عام طور پر لہسن گھروں میں اُگایا اور گھروں میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، اسکی خرید و فروخت اور تجارت زیادہ تر نہیں کی جاتی تھی۔ ’’مگر امسال بہتر فصل ہونے اور منڈی میں تاجرین کا رش ہونے کے سبب لہسن سے ہمیں کافی فائدہ ہو رہا ہے۔‘‘

کولگام منڈی میں لہسن کی خریداری عروج پر

کسانوں کے مطابق اس سے قبل منڈی میں لہسن کی خرید و فروخت کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب اکثر و بیشتر گائوں دیہات میں گھر گھر جاکر لہسن بیچا جاتا تھا۔

وہیں بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے تاجرین بہت خوش نظر آئے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غیر ریاستی تاجرین کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر آنے اور تجارت کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی، ’’یہاں کے حالات بالکل پُر امن ہیں۔‘‘

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details