اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام: زہریلا کھانا کھانے سے کئی افراد بیمار - کولگام خبر

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ہی خاندان کے چار افراد فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کئے گئے۔

Four persons hospitalized after consuming poisonous food
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام

By

Published : Mar 18, 2020, 8:16 AM IST

جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے بان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کھانا کھانے کے بعد الٹی ہونے لگی۔

اس کے بعد انہیں قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق انہیں فوڈ پوائزنگ ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افراد خانہ کو کھانے پینے کے فوراً بعد اُلٹیاں شروع ہوگئیں۔ جس کے بعد ان کے پڑوسیوں نے سبھی کو نزدیکی اسپتال اننت ناگ پہنچایا۔

متاثرہ افراد کی شناخت غلام محمد بودا، ان کی اہلہ شریفہ بانو، شبیت احمد بہرو ولد غلام محمد بہرو، رفیع جان (بیٹی) غلام محمد بہرو اور غلام محمد بہرو ولد عبدالعزیز بہرو کے طور پر کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کھانا کھانے کے بعد ان چاروں کو پیٹ میں جلن محسوس ہوئی۔ اس کے بعد انہیں الٹیاں شروع ہوگئیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اننت ناگ ماجد محراب نے تصدیق کی کہ انہیں ضلعی ہسپتال اننت ناگ میں داخل کرایا گیا ہے۔

اب سبھی افراد خطرے سے باہر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details