اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے ٹی ایم چوری میں ملوث چار افراد گرفتار - کولگام پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے اے ٹی ایم سے چوری کی گئی رقم برآمد کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Four arrested for ATM theft in Kulgam
اے ٹی ایم چوری میں ملوث چار افراد گرفتار

By

Published : Jun 27, 2020, 11:25 PM IST

دراصل 20 جون کی رات کو ملزمین، کولگام کی پھل منڈی کے قریب موجود اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم کو اکھاڑ کر ایک گاڑی پر لوڈ کر کے فرار ہو گئے تھے اور اگلے دن کولگام پولیس نے علاقے لارو کے ویران علاقے سے اے ٹی ایم کو برآمد کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپہ مارا اور چار چوروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن کی شناخت لیاقت احمد شیخ، عمر اکبر شیخ، یاور احمد لون اور جنید بشیر بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر بینک اور ایس ڈی آر ایف کے ماہرین کی مدد سے اے ٹی ایم سے 8،65،800 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا کہ 'چاروں ملزمین کے خلاف کیس زیر نمبر 1121/2020 U / S 457 ، 380 IPC پہلے ہی تھانہ کولگام میں درج ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details