اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیاں میں 5 افراد کو پی ایس اے کے تحت جموں جیل منتقل کیا

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تین جنگل اسمگلروں سمیت پانچ افراد پر پی ایس اے (پبلک سیفٹی ایکٹ) عائد کرکے انہیں صوبہ جموں میں واقع کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تصویر
تصویر

By

Published : Aug 23, 2021, 11:01 PM IST

محکمہ جنگلات کے مطابق یہ تینوں جنگل اسمگلر جنگلات کو غیر قانونی طور پر کاٹ رہیں تھے اور کافی کوششوں کے بعد محکمہ انہیں پکڑنے میں کامیاب ہوا ہیں۔

محکمہ جنگلات کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ان تینوں کو جنگلات کا غیر قانونی طور پر بے تحاشہ صفایا کرنے کی پاداش میں پی ایس اے کے تحت کوٹ بلاول جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔ ان تینوں جنگل اسمگلروں کی شناخت غلام محمد بٹ ساکن تھارن،ریاض پسوال ساکن شالدار زرکن اور الطاف پسوال ساکن دونارو کیلر کے طور پر ہوئی ہے۔

ادھر شوپیان پولیس نے ہی مزید دو نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر پی ایس اے عائد کرکے انہیں کوٹ بلاول جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس کے مطابق ان کی شناخت شہارم باٹیہ عرف گجر ولد غلاب دین ساکن راجوری اور مدثر احمد کوکا ولد عبدل الرشید کوکا ساکن ملہورہ شوپیان کے طور پر کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details