اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولگام: جوتے کی دکان میں آتشزدگی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے لارو علاقے میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں جوتوں کی ایک دوکان جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

کولگام:جوتے دکان میں آتشزدگی
کولگام:جوتے دکان میں آتشزدگی

By

Published : Sep 16, 2021, 10:46 PM IST

اطلاع کے مطابق لارو کولگام میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں جوتوں کی ایک دوکان جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ پوری دوکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپئے مالیت کا مال تباہ ہوگیا۔

کولگام:جوتے دکان میں آتشزدگی

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے آگ پر قابو پایا اور اسے مزید پھیلنے سے روکا۔

مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس بجے کا وقت تھا جب دُکان میں اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے دُکان کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کردیا۔متاثرین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بینک سے قرضہ بھی لیا ہے اور اب دُکان کا سارا سازو سامان تباہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی

انہوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ وہیں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور آگ کی واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details