اردو

urdu

ETV Bharat / city

آبی وسائل کی کمی سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا

ریاست جموں و کشمیر کے کولگام میں لارو سے لبڈی پورہ جانے والا نیا سمنانیہ ریزیڑنس روڈ کے باعث زمیندار پانی کے وسائل سے محروم رہے جس کے آبی وسائل کی کمی نتیجے میں زمینداروں کی اراضی کاشت کاری سے محروم رہی۔

By

Published : Apr 21, 2019, 9:31 PM IST

آبی وسائل کی کمی سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا

مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آر۔اینڈ بی۔نے 4 برسوں سے انہیں دھوکے میں رکھا جس کی وجہ سے زمینداروں کی اراضی بیکار رہی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہماری کاشتکاری والی زمین سڑک کے نیچےآگئی جو باقی زمین رہی وہ پانی کی سینچائی نہ ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہےجس کے باعث زمیندار لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں'۔

آبی وسائل کی کمی سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا

تاہم آر۔اینڈ بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند زمینداروں کے لیے سئیفن بنائے گئے جس سے پانی کی سینچا ہوتی تھی مگر زمینداروں کے مطابق اب وہ بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔

زمینداروں نے سرکار سے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ لوگ زمین کو کاشتکاری کے استعمال میں لا سکیں اور انہیں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

وہیں دوسری جانب محکمہ پی ایچ ای نے زمینداروں کی تمام پریشانیوں کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details