اردو

urdu

By

Published : Mar 24, 2021, 2:25 PM IST

ETV Bharat / city

زمین کھسکنے کا معاملہ: متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے پہاڑی علاقے نورآباد کے گجر بستی رنگت دمحال ہانجی پورہ میں مسلسل برفباری اور بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات میں شگاف پڑ گئے ہیں۔

family affected due to landslides, and shifted safe place in damhal hanjipora
متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

کئی گھروں کی دیواروں میں شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

علاقے میں زمین کھسکنے اور دیواروں میں شگاف پڑ جانے کے سبب مقامی لوگ خوف زدہ ہیں اور وہاں سے متاثرین کو محفوظ مقام پر جانا پڑا ہے اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

ادھر بارشوں کے نتیجے میں نورآباد کے کئی علاقوں میں زمین کھسک جانے کے بعد تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ نیاز احمد نے بتایا کہ علاقے رینگت میں کئی مکانوں اور ایک باندھ کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے کے کئی لوگوں کو محفوظ مقامات، پنچایت گھروں اور سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details