کولگام: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے آہواتو علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم میں جیش سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔Encounter in Kulgam
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند کئی کیسوں میں انتہائی مطلو ب تھے۔Encounter in Kulgam
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے آہواتو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔