اردو

urdu

ETV Bharat / city

Encounter in Kulgam: کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک - کولگام میں انکاؤنٹر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پری ون علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم Encounter in Pariwan Kulgam میں ایک ایس او جی اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

Encounter in Kulgam Pariwan,security forces on job
کولگام میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : Jan 12, 2022, 9:10 PM IST

Updated : Jan 12, 2022, 10:56 PM IST

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کےضلع کولگام کے پری ون علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں میں ایک ایس او جی اہلکار کے ہلاک اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت جموں کے روحت کمار چیب بلیٹ نمبر944/KGM کے طور پر ہوئی ہے۔

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور عسکریت پسند ہلاک

کشمیر پولیس زون آفیشل ٹویٹ پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کولگام کے پری ون علاقے میں تصادم کے دوران ایک پولیس اہلکار ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

تصادم میں تین فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ دو مقامی افراد کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔

تصادم ابھی جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:Encounter in Chadoora kralpora: چاڈورہ کرالپورہ انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

تازہ تفصیلات کے مطابق دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jan 12, 2022, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details