ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔
Encounter has started at Munand area of Kulgam پولیس کے بیان کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند کی تحویل سے اسلحہ و گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم عسکریت پسند کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:President Kovind Visit: کووند کا آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ
اس سے قبل سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ مونَند علاقہ میں کئی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیا۔
اس دوران پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ باقی عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 46/2021 یاری پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔