جموں و کشمیر کے کولگام کے زڈورہ علاقے میں رات سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران اندھیرا ہونے کے سبب آپریشن مہم کو روک دی گئی تھی۔ تاہم طلوع آفتاب کے ساتھ ہی علاقے میں پھر سے تلاشی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل شام کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی، راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا۔
اس دوران علاقے میں پناہ لیے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کی گئی۔