مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے چیان دیوسر نامی علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ پولیس اہلکار کے علاوہ سی آر پی ایف اور آرمی 9 آر آر کے جوانوں نے مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی مہم شروع کی۔ Encounter Breaks out in Jammu and Kashmir’s Kulgam۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اور فوجی جوان جب تلاشی مہم میں مصروف تھے اسی درمیان عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔
کولگام انکاؤنٹر میں پاکستانی کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک جنوبی ضلع کولگام کے چیان دیوسر گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ آئی جی کشمیر کے مطابق کولگام تصادم آرائی میں پاکستانی عسکریت پسند اور اُس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی عسکریت پسند حیدر بھائی کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر کولگام کے چیان دیوسر علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔
کولگام انکاؤنٹر میں پاکستانی کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک انہوں نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح جونہی سلامتی عملے سے وابستہ اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
آئی جی کشمیر کے مطابق کولگام تصادم آرائی میں پاکستانی عسکریت پسند اور اُس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے
موصوف ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی عسکریت پسند حیدر بھائی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ اُس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لشکر کمانڈر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلو ب تھا۔
آئی جی کشمیر کے مطابق کولگام تصادم آرائی میں پاکستانی عسکریت پسند اور اُس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ برآمد شدہ قابل اعتراض مواد کو مزید قانونی جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ چیان دیوسر کولگام تصادم میں پاکستانی لشکر کمانڈر اور اُس کا ساتھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند حیدر پاکستان کا ساکن ہے اور وہ ضلع بانڈی پورہ میں پچھلے دو سال سے سرگرم تھا اور حال ہی میں وہ جنوبی کشمیر منتقل ہوا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق مہلوک پاکستانی کمانڈر متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت شہباز شاہ ساکن کولگام کے بطور کی گئی اوروہ پچھلے دو ہفتوں سے سرگرم تھا۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک مخصوص اطلاع کے بعد جھڑپ شروع ہوئی،پولیس اور سیکورٹی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں۔ جنوبی کشمیر میں یہ گزشتہ دو دنوں کے دوران دوسرا تصادم ہے, گزشتہ روز پہلگام علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوئے تھے۔