ریاست جموں و کشمیر میں ضلع کولگام کے گوپال پورہ گاؤں میں دیر شب عسکریت پسنوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد علی الصباح سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں دوعسکریت پسند مار دیا گیا، جس کی شناخت زاہداحمد مانتو، عرف ابو طلحہ، سریپورہ، اور عرفان احمد بھٹ ساکن پانیوہ کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عرفان ایک ماہ قبل عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوا تھا، جبکہ زاہد گذشتہ دس ماہ سے سرگرم تھا۔
زاہد کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسیز نے مبینہ طور پر اس کی پٹائی کی تھی، جس کے بعد وہ عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوگیا۔