ضلع کولگام اور آس پاس علاقوں کے لاکھوں لوگ نالہ ویشو کا پانی پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اب گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے سبب پانی بالکل آلودہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ لا حق رہتا ہے۔
کولگام: نالہ ویشو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل - Kulgam
ضلع کولگام میں نالہ ویشو کے کنارے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔گندگی سے پیدا ہونے والی بدبو سے راہگیروں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے۔
کولگام: نالہ ویشو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
نالہ کے کناروں پر آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو وہاں اردگرد اور سڑکوں پر مٹر گشتی کرتے نظر آئیں گے جو مقامی لوگوں خاص کر اسکولی بچوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کو چاہیےکہ نالہ ویشو کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔