جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہادیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع کولگام میں شیپ ہسبنڈری آفیسر نے ٹرائبل سب پلان (ٹی ایس پی) کے تحت مستحقین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی،اس موقع پر چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر کولگام موجود تھے۔Sheep rearing scheme for unemployed youth
بتایاجارہا ہے کہ بھیڑ پالنے کے دفتر کولگام کو TSP شراکتی موڈ کے تحت بھیڑ یونٹس (10+1) کے قیام کے لیے ضلع بھر سے 421 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھیڑوں کے یونٹ کے قیام کے لیے 11 افراد کا انتخاب کیا گیا، ویٹنگ لسٹ کی فراہمی بھی رکھی گئی۔ بھیڑ پالن کے آفیسر ڈاکٹر رفیق نے کہا کہ وہ بھیڑ پالنے اور اس کی پرورش و پر داخت اسکیم کے تحت اپنی آمدنی کے حصول کے لئے یونٹ قائم کریں گے۔